ڈالر گرل ایان علی کی عدالت میں پیشی

اپ ڈیٹ 31 اگست 2016 04:49pm
File Photo File Photo

راولپنڈی :ڈالرگرل ایان علی راولپنڈی کی کسٹم عدالت میں پیش ہو گئیں۔ماڈل گرل کا کہنا ہے کہ بیرون ملک روانگی کا معاملہ اللہ پرچھوڑ دیا۔ عدالتوں پر پورا اعتماد ہے۔

راولپنڈی کی کسٹم عدالت کے جج رانا آفتاب احمد خان کی عدالت میں کرنسی اسمگلنگ کیس کی سماعت ہوئی ۔ کچھ دیر سے ہی سہی لیکن ماڈل گرل ایان علی عدالت پہنچ گئیں،عدالت میں ایان علی کے وکیل خرم لطیف کھوسہ نے دلائل دیتےہوئے کہا کہ کسٹم نے چالان میں ردوبدل کیا۔ چالان کے پہلے صفحے میں تبدیلی کی گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میری مؤکلہ عدالت کے احترام میں پیش ہوئی ہیں۔ ان کے فرار سے متعلق کسٹم کے مؤقف میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ دلائل مکمل ہونے پرعدالت نے کیس کی سماعت بیس ستمبر تک ملتوی کردی۔

عدالت نے استغاثہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ایان علی اوران کے وکلاء کو آئندہ سماعت پربروقت حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ ماڈل ایان کا کہنا تھا کہ  بیرون ملک روانگی کا معاملہ اللہ پر چھوڑ دیا ہے۔ عدالتوں پر پورا اعتماد ہے انصاف ملے گا۔