کراچی: بس ناتھا خان پل سے نیچے گرگئی،متعدد افراد زخمی

شائع 31 اگست 2016 06:51pm
File Photo File Photo

کراچی :کراچی میں ناتھا خان پل سے نیچے بس گرنے سے متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

کراچی میں ناتھا خان پل سے بس نیچے گرگئی ہے جس سے متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ عینی شاہدین کے مطابق پل پر متعدد گڑھے ہیں جس کے باعث بس سفر کے دوران ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوگئی اور پل سے کئی فٹ نیچے جاگری ،واقعے کے بعد کرین کو بلا لیا گیا ہے اور بس کو نکالنے کا سلسلہ جاری ہے۔