ماہ نور بلوچ اور اظفر رحمان پہلی بار ایک ساتھ
پاکستان کی خوبصورت اور جاذب نظر اداکارہ ماہ نور بلوچ طویل عرصے بعد ایک بار پھر ڈرامے میں جلوہ گر ہو رہی ہیں اور ان کے ساتھ معروف اداکار اظفر رحمان مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔
تفصیلات کےمطابق ماہ نور بلوچ کے مداحوں کا انتظار ختم ہوا کیونکہ ماہ نور طویل غیر حاضری کے بعد دوبارہ ڈرامہ سیریل'خوبصورت' کے ساتھ ٹی وی انڈسٹری میں قدم رکھ رہی ہیں ۔
ڈرامے میں دونوں اداکار پہلی بار ایک ساتھ جلوہ گر ہورہے ہیں ،واضح رہے کہ ماہ نور کامیاب ڈرامے لیڈیز پارک،پچھتاوا،نور بانو وغیرہ میں اپنی اداکاری کے جو ہر دکھا چکی ہیں۔
بشکریہ: reviewit.pk،style.pk
مقبول ترین




















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔