عالیہ بھٹ 'دلہنیا' بننے کیلئے تیار
نئی دہلی: معروف اداکارورون دھون اورعالیہ بھٹ کی 2014 میں ریلیز ہوئی کامیاب ترین فلم 'ہمپٹی شرماکی دلہنیا' کی کامیابی کے بعد یہ جوڑی ایک بار پھراپنا جادو جگانے آرہی ہے۔
زی نیوز کے مطابق بھارتی فلم انڈسٹری کے دھرما پروڈکشن ہاؤس نے اس فلم کا دوسرا حصہ(بدری ناتھ کی دلہنیا) بنانے کا فیصلہ کیا ہے،فلم میں عالیہ بھٹ اور ورون دھون اپنی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔
فلم کی ہدایت کاری کے فرائض ششانک کیتن دیں گے،جبکہ کرن جوہر اسے پروڈیوس کریں گے،فلم کی پہلی جھلک مداحوں کیلئے ریلیز کردی گئی ہے،جس میں عالیہ رنگ برنگے خوبصورت لباس میں نظر آرہی ہیں ۔
خیال رہے کہ ورون اور عالیہ 'اسٹوڈنٹ آف دی ائیر' جیسی کامیاب فلم میں بھی ایک ساتھ کام کر چکے ہیں ،دونوں کی جوڑی مداحوں کو بیحد پسند ہے ،یہ ہی وجہ ہے کہ کرن جوہر نے ایک بار پھر دونوں کو ساتھ لے کر فلم بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ فلم 'بدری ناتھ کی دلہنیا'اگلے سال مارچ 2017 میں ریلیز کی جائے گی۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔