ہالی وڈ فلم دی لائٹ بٹوین اوشنز ریلیز

شائع 02 ستمبر 2016 02:14pm
File Photo File Photo

ہالی وڈ آسکر ایوارڈ یافتہ اداکارہ الیسیا ویکاندر  اور اداکار مائیکل فیسبینڈر کی فلم دی لائٹ بٹوین اوشنز آج ریلیز کردی گئی ہے۔ دونوں فنکاروں کا حقیقی زندگی کا پیار بھی پروان چڑھ رہاہے۔

آج سینما گھروں میں رہے گا پیار محبت کا راج کیونکہ حقیقی زندگی میں محبت کرنے والے جوڑے اداکارہ الیسیا ویکاندر  اور اداکار مائیکل فیسبینڈر کی فلم دی لائٹ بٹوین اوشنز   نمائش کیلئے پیش کردی گئی ہے۔

الیسیا اور مائیکل کی  فلم    دوہزار تیرہ کے اسی نام سے لکھے گئے ناول سے ماخوذ ہے۔ جس کی کہانی شادی شدہ جوڑے کی زندگی کے گرد گھومتی ہے۔

اولاد سے محروم  شادی شدہ جوڑے کی زندگی میں خوشیاں لاتا ہے انہیں ملنے والا بچہ، جس کے ساتھ وہ ایک مکمل خاندان کی طرح زندگی گزارنے لگتے ہیں۔