کلر بلائنڈ ہونے کی چند علامات

شائع 03 ستمبر 2016 10:13am
فائل فوٹو فائل فوٹو

کلر بلائنڈ کو اردو میں رنگندھاپن کہا جاتا ہے۔ یہ کسی قسم کا بلائنڈ ہونا نہیں کہلاتا البتہ آپ کی بینائی میں چند چیزوں کی کمی کے باعث آپ کو رنگوں کو دیکھنے میں مشکل ہوتی ہے۔ جن افراد کی بینائی کمزور ہوتی ہے ، ان کے ساتھ کلر بلائنڈ کا مسئلہ زیادہ ہوتا ہے۔

جو افراد کلر بلائنڈ ہوتے ہیں ان کو نیلے، پیلے، لال اور ہرے رنگ کی چیزوں میں مشکلات پیش آتی ہیں۔ اگر والدین میں کوئی ایک کلر بلائنڈ ہوتو بچوں میں بھی یہ چیز ضرور آتی ہے۔

کلر بلائنڈ کی چند علامات ہیں، جن کو جان کر آپ کو یقیناً حیرانگی ہوگی ۔

:کلر بلائنڈ ہونے کی کیا علامات ہیں؟وہ درج ذیل ہیں

٭ مرد زیادہ کلر بلائنڈ ہوتے ہیں

Image result for 9 Things You Never Knew About Being Color Blind

خواتین کی بہ نسبت مرد  کلر بلائنڈزیادہ ہوتے ہیں۔

٭ کلر بلائنڈ کی کوئی عمر نہیں

Image result for 9 Things You Never Knew About Being Color Blind

کلر بلائنڈ کسی بھی عمر میں ہوسکتا ہے۔ اکثر بچے کلر بلائنڈ کے ساتھ ہی پیدا ہوتے ہیں اور اکثر اوقات جوانی میں آکر لوگوں کو کلر بلائنڈ کی شکایت ہوتی ہے۔

٭ کلر بلائنڈ کی مختلف اقسام ہوتی ہیں

Image result for 9 Things You Never Knew About Being Color Blind

کلر بلائنڈ کی 3 اقسام ہوتی ہیں۔ جیسے لال اور ہرا کلر بلائنڈ، نیلا اور پیلا کلر بلائنڈ ، اس کے علاوہ مکمل طور پر کلر بلائنڈ ۔

٭ آسان کام بھی مشکل لگتا ہے

Image result for 9 Things You Never Knew About Being Color Blind

جو افراد کلر بلائنڈ ہوتے ہیں ان کو آسان سے آسان کام بھی مشکل لگتا ہے۔ جیسے وہ افراد پھلوں اور گوشت کی خریداری صحیح طرح نہیں کرپاتے۔

٭ لائسنس ملنا مشکل

Image result for 9 Things You Never Knew About Being Color Blind

دنیا میں کئی ایسے ممالک ہیں جن میں کلر بلائنڈ لوگوں کو لائسنس نہیں دیا جاتا ۔

نوٹ: یہ مضمون محض عام معلومات کےلیے ہے۔