قصور:مبینہ پولیس مقابلےمیں 2 ڈاکو ہلاک،3فرار
فائل فوٹوقصور :قصور میں مبینہ پولیس مقابلے میں 2ڈاکو ہلاک ہوگئے جبکہ 3فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق، پولیس نے خفیہ اطلاع پر قصور کے علاقے منڈی عثمان والا کے قریب کارروائی کی تو ڈاکوؤں نے فائرنگ شروع کردی۔
جوابی فائرنگ میں 2 ڈاکو مارے گئے جبکہ تین موقع سے فرار ہونےمیں کامیاب ہوگئے ،ہلاک ڈاکوؤں کی شناخت عمران اور رحمت کے نام سے ہوئی۔
پولیس کے مطابق ہلاک ڈاکو متعدد وارداتوں میں مطلوب تھے۔ ملزمان کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔