گجرات میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 5افراد جاں بحق

اپ ڈیٹ 05 ستمبر 2016 10:18am
۔مقتولین میں گھر کے سربراہ ان کی اہلیہ اور 3بچے شامل ہیں - فائل فوٹو ۔مقتولین میں گھر کے سربراہ ان کی اہلیہ اور 3بچے شامل ہیں - فائل فوٹو

گجرات :گجرات میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔مقتولین میں گھر کے سربراہ ان کی اہلیہ اور 3بچے شامل ہیں۔

گجرات میں رات گئے قیامت گزر گئی۔ نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر ایک ہی خاندان کے 5 افراد کی جان لے لی۔

پولیس ذرائع کے مطابق، گجرات کے گاؤں معین الدین پور میں 45 سالہ تصورحسین شاہ اپنے اہلخانہ کے ہمراہ گھر میں سو رہے تھے کہ نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کردی ۔ فائرنگ کے باعث تصورحسین شاہ ان کی اہلیہ ثمینہ اور 3 بچے موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

 واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچی اور لاشوں کو تحویل میں لے کر اسپتال منتقل کیا ۔

 مقتول تصور حسین مسلم لیگ ن کے مقامی رہنما اور یوسی چیئرمین معین الدین کے بہنوئی اور پنجاب بینک میں مینیجر کے عہدے پر فائز تھے۔