اسپیکرقومی اسمبلی نےوزیراعظم کے خلاف ریفرنس مستردکردیا

شائع 05 ستمبر 2016 08:31am
اسپیکر قومی اسمبلی نے عمران خان کے خلاف ریفرنس الیکشن کمشین کو بھیج دیا - فائل فوٹو اسپیکر قومی اسمبلی نے عمران خان کے خلاف ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھیج دیا - فائل فوٹو

اسلام آباد:اسپیکرقومی اسمبلی ایازصادق نے وزیراعظم نوازشریف کے خلاف ریفرنس مسترد جبکہ عمران خان کے خلاف ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھیج دیا۔

اسپیکرقومی اسمبلی ایازصادق ایکشن میں آگئے ، پاناما پیپرزاورٹیکس چھپانے سے متعلق ریفرنسزپرفیصلے دینے شروع کردیے ۔

 اسپیکرقومی اسمبلی نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف مسلم لیگ ن کا دائرکردہ ریفرنس الیکشن کمیشن کوبھیج دیا ۔

 ریفرنس مسلم لیگ ن کے رہنماء دانیال عزیزنے جمع کروائی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ عمران خان نے بنی گالہ کی زمین کاغذات میں تحفہ ظاہرکی تھی جبکہ عمران خان نے یہ زمین جمائمہ خان سے خریدی ہے ،عمرا ن خان آرٹیکل 62،63 پرپورا نہیں اترتے، انہیں نااہل قراردیا جائے ۔

دوسری جانب اسپیکرقومی اسبملی نے وزیراعظم نوازشریف کے خلاف عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا ریفرنس مسترد کردیا ، اسپیکرکے فیصلہ ناکافی ثبوت ہونے کے باعث کیا ۔

 شیخ رشید نے 162 صفحات پرمشتمل نااہلی ریفرنس 15 اگست اسپیکرکے حوالے کیا تھا جس میں کہا گیا تھاکہ وزیراعظم منی لانڈرنگ اورٹیکس چوری آئین کی شق باسٹھ تریسٹھ کی زد میں آتے ہیں نااہل قراردیا جائے۔