جماعت اسلامی نے بھی دھرنے کا اعلان کردیا

شائع 05 ستمبر 2016 04:06pm
File Photo File Photo

لاہور:جماعت اسلامی نے آٹھ ستمبرکو اسلام آباد میں دھرنا دینے کا اعلان کر دیا۔

لاہور سے جاری بیان میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ پانچ ماہ گزرنے کے باوجود بھی نیب کا ادارہ پاناما لیکس کی تحقیقات کرنے میں ناکام ہو چکا۔

 ان کا کہنا تھا کہ بدیانت اور کرپٹ حکمرانوں کی موجودگی میں ملکی سالمیت کو خطرہ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ خطے میں بھارتی و امریکی عزائم کو ناکام بنانے کیلئے دیانتدار قیادت کا ہونا ضروری ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے آٹھ ستمبرکو اسلام آباد میں دھرنا دینے کا اعلان کیا۔

سراج الحق کا کہنا ہے کہ حکومت کرپشن اور پانامہ لیکس کی تحقیقات میں رکاوٹ ڈال کر ملک میں احتساب کے اداروں کو دانستہ ناکام بنا رہی ہے۔