عمران خان سندھ میں قدم نہیں جماسکتے، آغا سراج درانی

شائع 05 ستمبر 2016 04:13pm

 

File Photo File Photo

کراچی :اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کہتے ہیں کہ عمران خان سندھ میں قدم نہیں جماسکتے۔

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے آغا سراج درانی کا کہنا تھا کہ  انھیں سندھ میں سیاست سے پہلے صوبے کے کلچر کو سمجھنا ہوگا۔

 انہوں نے مزید کہا کہ سندھ کی سیاست کو سمجھنے والے لوگ عمران خان کے پاس نہیں ہیں۔