کراچی میں حلقہ پی ایس127پرانتخابی معرکے کی تیاریاں جاری
انتخابی مہم کےآخری کارنرزمیٹنگزاورریلیاں نکالی جائیں گی - فائل فوٹوکراچی :کراچی میں صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی ایس 127پرانتخابی معرکے کی تیاریاں جاری ہیں۔ انتخابی مہم کےآخری روزمختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے کارنرزمیٹنگزاورریلیاں نکالی جائیں گی۔
کراچی میں صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی ایس 127پرضمنی انتخاب کیلئے انتخابی تیاریاں جاری ہیں۔
ایم کیوایم کی جانب سے آج انتخابی ریلی نکالی جائے گی جوملیرکےمختلف وعلاقوں سے ہوتی ہوئی جناح اسکوائرپہنچ کراختتام پذیرہوگی۔ریلی کی قیادت ڈاکٹرفاروق ستارکریں گے جبکہ ڈاکٹرخالدمقبول صدیقی اوررابطہ کمیٹی کے دیگراراکین بھی ریلی میں شرکت کریں گے۔
پی ایس 127 کی نشست ایم کیوایم اشفاق منگی کے پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت اوراستعفیٰ کےبعد خالی ہوئی تھی۔ضمنی انتخابی معرکے میں متحدہ قومی موومنٹ،پیپلزپارٹی ،تحریک انصاف اورمہاجرقومی موومنٹ سمیت دیگرسیاسی جماعتوں کے امیدوارمدمقابل ہیں۔
انتخابی مہم کے آخری روز مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے کارنرمیٹنگز،ریلیاں اورعوامی رابطہ مہم کاسلسلہ رات 12 بجے تک جاری رہے گا۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔