یوم دفاع پاکستان پرعسکری وسیاسی شخصیات کاقومی ہیروزکو خراج تحسین

شائع 06 ستمبر 2016 08:21am
فائل فوٹو فائل فوٹو

اسلام آباد:یوم دفاعِ پاکستان پرمختلف عسکری وسیاسی شخصیات نے قوم کے ہیروزکو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

 وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ چھ ستمبر پاکستان کی تاریخ کا ایک روشن باب ہے۔ یوم دفاع پاکستان پروزیراعظم نوازشریف نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ چھ ستمبرکوپاكستان كی تاریخ میں ایک روشن اور ولولہ انگیز دن كے طور پرہمیشہ یاد ركھا جائے گا۔

 جب بہادر افواج نے قوم كے شانہ بشانہ مل کر دشمن كے عزائم كو خاک میں ملا دیا تھا۔۔ پوری قوم جرات کے اظہار پر بہادر سپوتوں کو خراج تحسین پیش كرتی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا کہ 1965کی جنگ پاکستان کی دفاعی تاریخ کا روشن باب ہے جب پاکستان کی بہادر افواج نے دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملایا۔ آج پاکستان کا دفاع قابل تسخیر ہے۔

ایئرچیف مارشل سہیل امان نے اپنے پیغام میں کہا کہ شہداء نے وطن پرجان نچھاور کرکے پاکستان کو مزید مضبوط بنا دیا۔پاک فضائیہ دنیا کی بہترین فضائی فوج ہے۔

بیس کمانڈر ایئرکموڈور حسیب گل نے کہا کہ پاک فضائیہ نے ملکی دفاع کیلئے 1965میں گراں قدر خدمات انجام دیں۔ پاک فضائیہ ملکی سالمیت و فضائی سرحدوں کے دفاع کیلئے ہمہ وقت تیارہے۔