ملک بھر میں یوم دفاع عقیدت و احترام سے منایا گیا
File Photoاسلام آباد:بھارت کے خلاف انیس سو پینسٹھ کی جنگ میں پاک فو ج اور محب وطن پاکستانیوں کی لازوال قربانیوں اور جرات و بہادری کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ملک بھر میں یوم دفاع عقیدت و احترام سے منایا گیا۔
ملک بھر میں شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے تقریبات منعقد ہوئیں۔لاہور میں مزار اقبال اور میجر شبیر شہید نشان حیدر کے مزاروں پر سلامی پیش کی گئی اور پھولوں کی چادریں چڑھائی گئیں۔فورٹریس اسٹیڈیم میں منعقدہ تقریب میں جنگ ستمبر میں استعمال ہونے والی توُپوں کا بھی عملی مظاہرہ کیا گیا۔
فوجی جوانوں نے دہشت گردوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا بھی بہترین نمونہ پیش کیا-باٹاپور کے مقام پر شہدا کی یادگار پر پھول چڑھائے گئے اور شہدا کے بلند درجات کے لیے دعائیں ہوئیں۔لاہور میں ائیر شو بھی ہوا۔ جے ایف تھنڈر، ایف سولہ اور میراج طیاروں کی گھن گرج نے ماحول کو گرمادیا، دفاعی آلات کی بھی نمائش ہوئی۔
پشاور میں پاک فوج کے جوانوں نے فضائی کرتبوں اور پیرا شوٹ جمپنگ کا مظاہرہ کیا۔کراچی میں مزار قائد پر تقریب منعقد ہوئی۔ گارڈز کی تبدیلی بھی عمل میں آئی۔کوئٹہ اور خضدار سمیت صوبے بھر میں تقریبات ہوئیں۔
میرپور آزاد کشمیر میں بھی یوم دفاع کی تقریب ہوئی۔ جس میں طلبہ سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔