کراچی سپرہائی وے پرخوفناک ٹریفک حادثہ،3افراد جاں بحق

اپ ڈیٹ 07 ستمبر 2016 09:46am
آئل ٹینکر الٹنے سے کئی گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں - فائل فوٹو آئل ٹینکر الٹنے سے کئی گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں - فائل فوٹو

کراچی:کراچی سپر ہائی وے پر خوفناک ٹریفک حادثہ ہوا،آئل ٹینکر الٹنے سے کئی گاڑیاں آپس میں  ٹکرا گئیں،آتشزدگی سے متعدد گاڑیاں جل کر راکھ ہوگئیں،3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ٹریفک معطل ہونے سے سپر ہائی وے پر دونوں اطراف گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔امدادی ٹیموں کو پہنچنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔

کراچی سے حیدرآباد جانے والا تیل بردار ٹینکر سپر ہائی وے پر ڈی ایچ اے سٹی کے سامنے ٹائر پھٹ جانے کی وجہ سے توازن کھو بیٹھا، اور آئل ٹینک پھسل کر سڑک پر آ گرا۔سڑک پر دور تک تیل پھیل جانے کے باعث آگ بھڑک اٹھی۔

https://youtu.be/ieHr5GSjzuI

 جس نے سڑک پر موجود کئی دیگر گاڑیوں کو بھی لپیٹ میں لے لیا،آگ کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ کار میں سوار دو افراد موقع پر جل کر راکھ ہوگئے، جبکہ حادثے کے4 زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا گیا۔ جہاں ایک زخمی دوران علاج چل بسا۔

سڑک پرپھیلے تیل کے باعث عقب سے آنے والا کار بردار ٹریلر بھی الٹ گیا اور اس میں بھی آگ لگ گئی۔ حادثے کے باعث سپر ہائی پر ٹریفک جام ہوگیا، جس کے باعث فائر بریگیڈ اور ریسکو کا عملہ بھی جائے وقوعہ پر تاخیر سے پہنچا۔

 ہائی وے پولیس نے سڑک کے دونوں ٹریکس کو بند کردیا جس کے باعث کئی کلو میٹر تک گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔