ملک کوبیرونی دشمنوں کے ساتھ اندرونی دشمنوں کابھی خطرہ ہے،کورکمانڈر

اپ ڈیٹ 07 ستمبر 2016 10:27am
عوام اور فوج مل کر اس چیلنج کا مقابلہ کرے گی،نوید مختار - فائل فوٹو عوام اور فوج مل کر اس چیلنج کا مقابلہ کرے گی،نوید مختار - فائل فوٹو

کراچی:کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے کہا کہ ملک کو بیرونی دشمنوں کے ساتھ اندرونی دشمنوں کا بھی خطرہ ہے، عوام اور فوج مل کر اس چیلنج کا مقابلہ کرے گی۔

ملیر چھاؤنی کراچی میں یوم دفاع پاکستان کے حوالے سے تقریب کا انعقاد ہوا،تقریب میں گورنرسندھ، وزیراعلیٰ سندھ، کور کمانڈر کراچی اور ڈی جی رینجرز سمیت سول اور عسکری قیادت نے شرکت کی۔

https://youtu.be/IqXz3dJ7TkU

پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے یادگار شہداء پر سلامی دی جبکہ کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے یادگار پر پھول چڑھائے،شہداء کے اہلخانہ نے بھی تقریب میں خصوصی طور پر شرکت کی،اپنے شہیدوں کی شان میں ان کے اہلخانہ نے کلمات کہے۔

شہید فلائنگ آفیسر مریم مختار کے اہلخانہ نے بھی اپنی بیٹی کی شجاعت بیان کی،کہا کہ سخت ٹریننگ نے مریم کا حوصلہ مزید بلند کیا۔

کور کمانڈر کراچی نے کہا کہ شہدا کے ورثاء ہمارا غرور ہیں،ملک کی حفاظت میں پاک فوج کے ساتھ عوام کا بھی بڑا کردار ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے کہا کہ ملک کو بیرونی دشمنوں کیساتھ اندرونی دشمنوں کا بھی خطرہ ہے،ہم ہر طرح کے چیلنجز سے نمٹنے کے لئے تیار ہیں۔