خیرپور:زمین کےتنازعےپر2گروپوں میں فائرنگ،3افراد جاں بحق
فائل فوٹوخیرپور :خیرپور کے علاقے گمبٹ کے قریب زمین کے تنازعے پر 2 گروپوں کےدرمیان فائرنگ سے باپ بیٹے سمیت شیخ برادری کے 3 افراد جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق ،خیرپور کی تحصیل گمبٹ کے علاقے راضی ڈیرو میں شیخ اور سیال برادری کے درمیان زمین کا تنازعہ چل رہا تھا۔
شیخ برادری کے افراد آج لاڑکانہ کی مقامی عدالت میں پیشی کیلئے جارہے تھے کہ سیال برادری کے افراد نے فائرنگ کردی، فائرنگ کے نتیجے میں غلام حسین،رضا اور حمت شیخ موقع پر جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو لاڑکانہ کے چانڈکا اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
دوسری جانب پولیس نے سیال برادری کے گھروں پر چھاپے مارے ہیں تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔