کراچی کےعوام نےکل مخالفین کو جواب دے دیا،وزیراعظم

شائع 07 ستمبر 2016 10:31am
فائل فوٹو فائل فوٹو

چترال:وزیراعظم نے کہا ہے کہ  روز ٹی وی پر آکر ان کے خلاف باتیں کی جاتی ہیں، جن کا وہ  جواب نہیں دیتے لیکن کراچی کے عوام نے کل مخالفین کو جواب دے دیا ہے۔ 

چترال میں جلسہ عام سے خطاب  کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھاکہ ماضی میں لواری ٹنل کے نام پر لوگوں سے ووٹ مانگے جاتے تھے لیکن یہ منصوبہ مکمل نہ ہوا، اس منصوبے کو بھی  ہم ہی مکمل کریں گے ۔

انہوں نے چترال میں یونیورسٹی، 250 بستروں پر مشتمل اسپتال  بنانے ، چترال سے چکدرہ تک موٹر وے طرز کی سڑک اور بجلی منصوبے کا اعلان کیا ۔

وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ ہمارے دل میں کوئی بغض نہیں، بغض ہوتا تو خیبر پختونخوا میں ہماری حکومت ہوتی،عوام کی بلاتفریق خدمت کررہے ہیں ۔

وزیراعظم نے چترال کی ضلعی حکومت کو 20 کروڑ روپے گرانٹ دینے کا بھی اعلان کیا ان کا کہنا تھا کہ 2018کے بعد بھی جو منصوبے رہ جائیں گے انہیں بھی ہم ہی آکر مکمل کریں گے۔