عالمی برادری سے مقبوضہ کشمیر میں جارحیت کا نوٹس لینے کا مطالبہ
File Photoلندن :نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے اقوام متحدہ سمیت عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کا فوری نوٹس لے۔
ملالہ یوسفزئی کا مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے بیان جاری ہوا ہے۔ جس میں ملالہ کا کہنا ہے کہ بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں انسانیت سوز اور حد سے زیادہ تکلیف دینے کے عمل کو روک دینا چاہئے۔
ملالہ نے اقوام متحدہ سے اپیل کی ہے وہ کشمیر کی سنگین صورتحال کا نوٹس لے، ملالہ نے کہا کہ وہ اقوام متحدہ،عالمی برادری،بھارت اور پاکستان سے مطالبہ کرتی ہیں کہ وہ فوری طور پر مل کر کشمیرمیں انسانیت اور دل دہلادینے والے بڑھتے ظلم کیخلاف آواز بلند کریں۔
اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ کشمیر کے عوام بھی دنیا بھر کے عوام کی طرح بنیادی انسانی حقوق کے مستحق ہیں۔انہیں بھی بنا کسی خوف اور جبرکے زندگی جینے کا حق ہے۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔