وزیراعظم کی لواری سرنگ کی بروقت تکمیل کی ہدایت
File Photoچترال :وزیراعظم نواز شریف نے دورہ چترال میں لواری سرنگ کی بروقت تکمیل یقینی بنانے کی ہدایت کی جبکہ مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھا۔
وزیراعظم محمد نے چترال میں براڈ بینڈ پائیدار ترقی کے منصوبے کا افتتاح کیا ، اس سے انفارمیشن ٹیکنالوجی کی جدید سہولتیں میسر آئیں گی، وزیراعظم نے بونی بوزند تورکو روڈ کی توسیع اور مرمت کا سنگ بنیاد رکھا۔ اٹھائیس کلومیٹر کی یہ شاہراہ وفاقی ترقیاتی پروگرام کے تحت مکمل ہوگی۔
دورے کے دوران وزیراعظم چترال میں بارشوں اور زلزلے کے متاثرہ افراد کی بحالی کے کاموں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ لواری ٹنل منصوبے کے حوالے سے چیئرمین این ایچ اے نے بریفنگ میں بتایاکہ یہ سرنگ چین کے ساتھ متبادل زمینی راستہ فراہم کرے گی۔
منصوبے میں چارپل اور دونوں جانب رابطہ سڑکیں بنائیں جائیں گی، اس پر لاگت کا تخمینہ ستائیس ارب روپےہے، ساڑھے آٹھ کلومیٹر ٹنل پاکستان کی طویل ترین سرنگ ہوگی ۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔