کراچی:پی ٹی آئی رہنما فیصل واڈا زیر حراست

اپ ڈیٹ 08 ستمبر 2016 05:05am
File Photo File Photo

کراچی :پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل واڈا کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔

 ان کو شاہراہ فیصل پر احتجاج کے باعث حراست میں لیا گیا ہے کیونکہ ریلی کے باعث قومی شاہراہ پر شدید ٹریفک جام تھا جس سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا تھا۔

اس سے قبل میڈیا میں اطلاعات گردش کررہی تھیں کہ فیصل واڈا نے پی ٹی آئی سے استعفیٰ دے دیا ہے لیکن اس بات کی انہوں نے پریس کانفرنس میں تردید کردی تھی ،جس کے بعد فیصل واڈا کی جانب سے یہ ریلی نکالی گئی تھی۔

پی ٹی آئی کی جانب سے احتجی ریلی سے لاتعلقی کا اظہار کردیا گیا ہے اور عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ ریلی سے پی ٹی آئی کا کوئی تعلق نہیں ہے۔

دوسری جانب احتجاج کے دوران ایک حاملہ خاتون بھی دم توڑ گئی ہے، اس خاتون کو فوری طور پر ہسپتال پہنچایا جانا تھا لیکن شدید ٹریف جام کے باعث وہ   بروقت ہسپتال نہ پہنچ سکی اور راستے میں دم توڑ گئی۔