کراچی:اسٹیل ملز ملازمین کو دوماہ کی تنخواہوں کی ادائیگی منظور
File Photoکراچی :کپتان کی دھرنے میں شرکت کام کرگئی۔ اسٹیل ملزملازمین کی دوماہ کی تنخواہیں عید سے قبل جاری کرنے کی منظوری دے دی گئی۔ ریٹائرڈ ملازمین کے واجبات اورپنشن کیلئے بتیس کروڑ روپے کا فنڈ بھی منظورہوگیا۔
دورہ کراچی کے موقع پر عمران خان نے اسٹیل مل کے ملازمین کو کہا تھا کہ اگر اپنا حق لینا ہے تو حکومت کیخلاف نکلنا ہوگا۔
کپتان کی اس اپیل پر حکومتی حلقوں میں بے چینی پھیل گئی اور پھر اسٹیل مل کے ملازمین کی سن لی گئی۔کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے اسٹیل ملز کے ملازمین کو عید سے قبل دوماہ کی تنخواہوں کی ادائیگی کی منظوری دی گئی۔
وزیرخزانہ کی زیر صدارت اجلاس میں تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے چھہتر کروڑاورادارے کے ریٹائرڈ ملازمین کے واجبات اور پنشنرز کیلئے بتیس کروڑ روپے کا فنڈ بھی منظورکیا گیا۔
ای سی سی کے اجلاس میں غیرملکی مندوبین کی سیکیورٹی کیلئے خصوصی پینتیس آرمرڈ وہیکلز خریدنے اوران گاڑیوں پر ٹیکس معاف کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔