پشاورمیں پولیس موبائل پربم حملے میں 8اہلکار زخمی
سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا - فائل فوٹو
پشاور:پشاور کے علاقے ورسک روڈ پر درمنگی کی حدود میں پولیس موبائل پر بم حملے میں 8 پولس اہلکار زخمی ہوگئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق، ورسک روڈ پر تھانہ متھرا کی حدود میں ایلیٹ فورس کے اہلکار معمول کی گشت پر تھے کہ درمنگی کے مقام پر دہشت گردوں کی جانب سے نصب کیا گیا بارودی مواد زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔ دھماکے کے نتیجے میں 6 پولیس اہلکاروں سمیت 8 افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو طبی امداد کے لئے لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کیا گیا۔
https://youtu.be/SxV1JTE_TMw
اسپتال انتظامیہ کے مطابق ،3کی حالت تشویشناک ہے۔ واقعہ کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیتے ہوئے سرچ آپریشن کا آغاز کردیا۔
بی ڈی یو کے مطابق ،دھماکا ریمورٹ کنٹرول ڈیوائس سے کیا گیا اور4کلو بارود استعمال کیا گیا تھا جس میں بال ببیرنگ بھی نصب کیے گئےتھے۔
دھماکے کی جگہ کا دورہ کرتے ہوئے ایس ایس پی ٓاپریشن عباس مجید مروت نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ دھماکے میں ریپیڈ رسپانس فورس کے اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
ایس ایس پی آیریشن کا مزید کہنا تھا کہ دھماکے کی زد میں ایک گاڑی آئی جبکہ دوسری گاڑی کچھ فاصلے پر ہونے کی وجہ سے بچ گئی دھماکے کے بعد بم ڈسپوزل یونٹ نے مزید باردی مواد کے شبہ میں ورسک روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کردیا۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔