عمران خان کا سردار ایاز صادق کو اسپیکر ماننے سے انکار

شائع 08 ستمبر 2016 10:51am
عمران خان نے قومی اسمبلی سے خطاب میں حکومت کو خوب تنقیدکا نشانہ بنایا - فائل فوٹو عمران خان نے قومی اسمبلی سے خطاب میں حکومت کو خوب تنقیدکا نشانہ بنایا - فائل فوٹو

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اسپیکرکوماننے سے انکارکرتے ہوئے کہاکہ سردار ایازصادق کواسپیکرنہیں مانتے آئندہ اسپیکر نہیں کہیں گے۔

عمران خان نے قومی اسمبلی سے خطاب میں حکومت کو خوب تنقیدکا نشانہ بنایا ، مگر ان کا حدف 2اشخاص تھے ایک نوازشریف اور دوسرا ایاز صادق ،ترکش کا آخری تیراسپیکرکے نام کیا اورکہا ایازصادق کواسپیکرنہیں مانتا ،اب سے ایازصادق کہوں گا اسپیکرنہیں۔

عمران خان کے اسپیکرکے حوالے سے اعلان پر بیشتر اراکین نے نامناسب قراردیا ہے ، اراکین کہتے ہیں اسپیکرایوان کے کسٹوڈین ہیں ۔

تحریک انصاف کے اراکین نے اس صورتحال کا ذمہ دار اسپیکر ایاز صادق کو قراردیا اور کہاکہ اسپیکر جانبدارہوچکے ہیں اپوزیشن تحریک عدم اعتماد پرغورکررہی ہے،اسپیکرکے ریفرنس بھیجنے کے حوالے سے اپوزیشن متفق ہے کہ اسپیکر جانبدار ہوچکے ہیں۔