پانامالیکس پر دوبارہ مذاکرات کی پیشکش
File Photoاسلام آباد:وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے ایک بار پھر اپوزیشن کو پیشکش کی ہے کہ حکومت پاناما کے معاملے پر آج بھی آگے بڑھنے کو تیار ہے، آئیں مل کر بات کرتے ہیں جس نے کرپشن ک ی ہے اس سے حساب لیں۔
قومی اسمبلی میں عمران خان کے جواب میں خواجہ سعد رفیق نے اپوزیشن کو پیشکش کی ہے کہ حکومت پاناما کے معاملے پر آج بھی آگے بڑھنے کو تیار ہے، آئیں مل کر بات کرتے ہیں جس نے کرپشن کی ہے اس سے حسالب لیں۔
سعد رفیق نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ بےنامی جائیداد کا کام کرتے ہیں، سابقہ اہلیہ جمائما کے نام پر بھی ایسا کیا ، سچ اورجھوٹ کا فیصلہ صرف عدالت نے کرنا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران کا ایجنڈا جمہوریت خراب کرنے کا ہے، وہ نفرت کے بیج بو رہے ہیں، لوگوں کو گھروں پر حملہ کرنے کا خون لگ گیا ہے، ہم بنی گالہ نہیں جانا چاہتے ، آپ رائے ونڈ جائیں گے تو قوم آپ پر تنقید کرے گی۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔