پنجاب :کومبنگ آپریشن میں غیر معمولی تیزی، 17مشتبہ افراد گرفتار
فائل فوٹولاہور،فیصل آباد:پنجاب میں دہشت گردوں اور سہولت کاروں کے خلاف کومبنگ آپریشن میں غیر معمولی تیزی آگئی ہے، لاہور اور فیصل آباد میں 17مشتبہ افراد کو حراست میں لیکر تفتیش کےلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حوالے کردیا گیا ہے۔
پنجاب میں دہشت گردوں،کالعدم تنظیموں اور سہولتوں کے کاروں کے خلاف جاری مشترکہ آپریشن میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں غیر معمولی تیزی آگئی ہے۔
کل رات سب سے بڑا آپریش فیصل آباد میں کیا گیا،آپریشن کے دوران سات افراد کو حراست میں لیا گیا،بھاری اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب لاہور میں پنجاب یونیورسٹی، ریلوے اسٹیشن،لاری اڈا اور دیگر مقامات پر آپریش کیا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق دس افراد کو حراست میں لیا گیا۔ پنجاب یونیورسٹی کے قریب فلیگ مارچ میں پولیس،ایلیٹ فورس اور ڈالفن فورس نے حصہ لیا۔
شہر کے مختلف مقامات ریلوے اسٹیشن،کینٹ ریلوے اسٹیشن،پنجاب یونیورسٹی،علامہ اقبال ٹاون،سمن آباد،لاری اڈا اور مینار پاکستان کے ارد گرد آپریشن کیا گیا اور ان علاقوں میں ناکے لگا کر سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔
رینجرز کو 60 روز کےلئے محدود اختیارات کے حوالے سے پنجاب حکومت کے ذرائع نے خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ رینجرز پہلے ہی مشترکہ آپریشن میں حصہ لے رہی ہے۔ضرورت کے مطابق ان کی خدمات لی جارہی ہیں۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔