سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس میں5مفرور ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

شائع 09 ستمبر 2016 10:45am
ضمنی چالان میں جےآئی ٹی کی سفارشات پردہشت گردی کی دفعات شامل - فائل فوٹو ضمنی چالان میں جےآئی ٹی کی سفارشات پردہشت گردی کی دفعات شامل - فائل فوٹو

کراچی:کراچی کی انسداددہشت گردی عدالت نے سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس میں ایم کیوایم کے حماد صدیقی سمیت 5مفرورملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیئے ۔

انسداددہشت گردی عدالت میں سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس کی سماعت ہوئی۔ضمنی چالان میں  بتایاگیاکہ جےآئی ٹی کی سفارشات پردہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی۔

چالان میں بتایاگیا کہ 25 کروڑروپے بھتے کا مطالبہ کیا گیاجس پرمالکان نےایک کروڑروپے دینے پرآمادگی ظاہرکی گئی تاہم 11 ستمبر2012 کوحماد صدیقی کی ایماء پرفیکٹری کو آگ لگادی گئی۔واقعے میں 259 مرد وخواتین جاں بحق ہوگئے۔ مقدمے میں حماد صدیقی،رحمان عرف بھولاودیگرکومفرورقراردیاگیا۔

عدالت نے حماد صدیقی سمیت دیگرمفرورملزمان کےناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے 16 ستمبرکو گرفتارکرکے پیش کرنےکا حکم دیدیا۔