شریف گروپ آف انڈسٹریز کا طاہرالقادری کو نوٹس بھیجنے کا اعلان
File Photoلاہور :شریف گروپ آف انڈسٹریز نے ملازمین میں بھارتی شہریوں کے شامل ہونے سے متعلق طاہر القادری کے دعوے کو جھوٹ قرار دے دیا۔ گروپ کے ایم ڈی کا کہنا ہے طاہر القادری کو ہتک عزت کا نوٹس بھیجیں گے۔
شریف گروپ کے ایم ڈی یوسف عباس شریف نے طاہر القادری کے الزامات کا جواب دے دیا۔اپنے بیان میں انہوں نے واضح کیا کہ انکے صنعتی گروپ میں ایک بھی بھارتی کام نہیں کر رہا۔
یوسف عباس شریف کا کہنا تھا کہ گروپ کی شوگر مل میں گیارہ سو سے زائد ملازمین ہیں اور یہ سب پاکستانی ہیں۔ان ملازمین میں ایک بھی غیرملکی نہیں۔
ایم ڈی شریف گروپ نے مزید کہا کہ طاہر القادری ثابت شدہ جھوٹے شخص ہیں،انہیں ہتک عزت کا نوٹس بھیجا جا رہا ہےاور ان کو عدالتوں تک بھی لے جایا جائے گا۔
مقبول ترین














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔