اردن کا پاکستانی گندم خریدنے سےا نکار

شائع 10 ستمبر 2016 07:50am
 اردن نے صرف پنجاب کی صوبائی حکومت سے گندم خریدنے پر آمادگی ظاہر کی ہے /فائل فوٹو اردن نے صرف پنجاب کی صوبائی حکومت سے گندم خریدنے پر آمادگی ظاہر کی ہے /فائل فوٹو

اسلام آباد:گندم کاغیرمعیاری ہونا اضافی ذخیرے کی برآمد میں آڑے آگیا اردن نےپاکستانی گندم خریدنےسےانکارکردیا۔

پاکستان کیلئے گندم کی زیادہ پیداوار وبال جان بن گئی ایک جانب بھاری بھر کم برآمدی سبسڈی کے باوجود کوئی بھی ملک پاکستانی گندم خریدنے کو تیار نہیں تو دوسری جانب اردن کی حکومت نے پاکستانی گندم کےغیرمعیاری ہونے کے باعث اسے خریدنے سے انکار کردیا  ۔

سرکاری ذرائع کا کہنا ہے رواں سال اردن کی حکومت نے پاکستان سے پانچ لاکھ ٹن گندم کی درآمد میں دلچسپی کا اظہار کیا تھا دونوں ممالک کے درمیان اس حوالے سے مذکرات بھی ہوئےتاہم غیر معیاری  ذخیرہ اورناقص انتظامات کے باعث  اردن نے گندم خریدنے سے انکار کردیا۔

 ذرائع کے مطابق انکار کے باوجود اردن نے صرف پنجاب کی صوبائی حکومت سے گندم خریدنے پر آمادگی ظاہر کی ہے تاہم اس کے لیے گندم کے معیار کو بہتر بنانا لازمی قرار دے دیا ہے ۔