پاکستانی فلم لاہور سے آگے کا ٹریلرجاری
لاہور:پاکستانی فلم کراچی سے لاہور کی کہانی اب آگے بڑھنے والی ہے۔ فلم کے سیکوئل' لاہور سے آگے 'کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا۔ فلم میں اداکارہ صبا قمر کی جاندار پرفارمنس دیکھنے کو ملے گی۔
اداکارہ صبا قمر کی دھماکے دار انٹری کے ساتھ لالی وڈ کامیڈی فلم ''لاہور سے آگے'' کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا۔
فلم لاہور سے آگے ، گزشتہ سال کی فلم 'کراچی سے لاہور 'کا سیکوئل ہے۔
فلم کی کہانی کے مطابق صبا قمر تھوڑے پاگل اور شرارتی لڑکے سے ٹکرا جاتی ہیں،اور یہاں سے کہانی ایک دلچسپ موڑ لیتی ہے۔
فلم میں صبا قمر کے ساتھ یاسر حسین مرکزی کردار میں نظر آئیں گے،کامیڈی فلم لاہور سے آگے رواں سال گیارہ نومبر کو ریلیز کی جائے گی۔
مقبول ترین

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔