نرگس فخری جسم کی نمائش کرنے سے نالاں

شائع 10 ستمبر 2016 04:15pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

اداکارہ نرگس فخری کا کہنا ہے کہ فلموں میں عریاں یا چھوٹے لباس پہنتے ہوئے انہیں بہت شرم آتی ہے۔

بی بی سی اردو کے مطابق نرگس کہتی ہیں کہ ان کا امیج ہی کچھ ایسا ہے کہ انہیں چھوٹے کپڑے پہننے کیلئے کہا جاتا ہے۔ نرگس کے مطابق بولی وڈ میں کچھ زیادہ ہی جسم کی نما ئش ہوتی ہے۔

نرگس وہ اداکارہ ہیں جنہوں نے رنبیر کپور کے ساتھ فلم ’راک سٹار‘ سے ڈیبیو کیا تھا۔ یہ ایک ڈریم ڈیبیو تھا اور اس کے باوجود بھی نرگس انڈسٹری میں کوئی خاص کارکردگی نہیں دکھا پائیں۔ رہی بات جسم کی نمائش کی تو نرگس نے اپنی تمام فلموں میں جنہیں انگلیوں پر گنا جا سکتا ہے دل کھول کر چھوٹے سے چھوٹے کپڑے پہنے ہیں تو پھر وہ کس کی شکایت کس سے کر رہی ہیں؟

نرگس کا کہنا ہے کہ وہ بولی وڈ میں خود کو بہت اکیلا محسوس کرتی ہیں اور وہاں ان کا کوئی دوست نہیں ہے۔

نرگس کی یہ بات کسی حد تک درست ہے کیونکہ اکثر لوگ بلندی پر اکیلے رہ جاتے ہیں چاہے وہ بلندی کامیابی کی ہی کیوں نہ ہو۔