رائیونڈ میں عمران خان کا پتھروں سے استقبال کیا جائیگا ، عابد شیر علی

شائع 10 ستمبر 2016 05:11pm
File Photo File Photo

لاہور:وزیر مملکت عابد شیرعلی نے کہا ہے کہ یہ حقیقت ہے کہ نندی پور میں ریکارڈ ضائع کرنے کی کوشش کی گئی، لیکن تمام ریکارڈ کا بیک اپ موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ رائیونڈ میں عمران خان کا لوگ پتھروں اور اینٹوں سے استقبال کریں گے۔

وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے نندی پور پاور پراجیکٹ کے دورے کے موقع پر پریس کانفرنس کی۔ جس میں انہوں نے کہا کہ نندی پور میں ریکارڈ ضائع کرنے کی کوشش کی گئی لیکن ریکارڈ جلایا نہیں گیا،ہمارے پاس تمام ریکارڈ کا تین جگہوں پر بیک اپ موجود ہے۔

انہوں نے پریس کانفرنس میں سیاست میں بھی بات کی اور عمران خان اور طاہر القادری کو خوب تنقید کا نشانہ بنایا اورکہا کہ رائے ونڈ میں عمران خان کا لوگ پتھروں اور اینٹوں سے استقبال کریں گے۔

انہوں نے وزیر داخلہ سے طاہر القادری کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا بھی مطالبہ کیا۔