سوات میں طوفانی بارش اورآسمانی بجلی گرنے سے5 افراد جاں بحق
فائل فوٹوسوات :سوات کے علاقے مدین میں طوفانی بارش نے تباہی مچادی،آسمانی بجلی گرنے اور سیلابی ریلے کےملبے سے مزید 2 لاشیں نکال لی گئی ،جاں بحق افراد کی تعداد5ہوگئی ،درجنوں گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔
ریسیکو1122کے مطابق، سوات کے علاقہ مدین کے گاؤں پلم میں گزشتہ رات آسمانی بجلی گرنے اور سیلابی ریلے کی وجہ سے متعدد افراد سیلابی ریلے میں بہہ گئے تھے جس میں 3 افراد کی لاشیں گزشتہ رات نکال لی گئی تھی جبکہ 2 افراد کی لاشیں آج ملبے سے نکال کر جاں بحق افراد کی تعداد 5 ہوگئی ہے۔
جس میں بلا نشتہ ،طفیل،مزمل ،نیاز محمد ،عثمان شامل ہیں مقامی پولیس کے مطابق، چودہ گھر مکمل طور پر تباہ ہو گئے اور ملبے میں مزید افراد کی موجودگی کا بھی خدشہ ہے ۔
ریسکیو1122اور پولیس امدادی کارروائی میں مصروف ہیں ادھر پی ڈی ایم اے کے پریس ریلیز کے مطابق سوات کے علاقہ مدین سیلابی ریلے میں 2 افراد جاں بحق ،2 لاپتہ اور ایک زخمی ہے پی ڈی ایم اے نے انتظامیہ کو امدادی کارروائی تیز کرنے کی ہدایات جاری کردئے ۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔