پنجاب،بلوچستان:سیکیورٹی فورسزکا کومبنگ آپریشن ،8دہشت گرد ہلاک

اپ ڈیٹ 11 ستمبر 2016 06:07am
فائل فوٹو فائل فوٹو

لاہور،کوئٹہ:سیکیورٹی فورسز نے پنجاب اوربلوچستان کے بارڈر پر گیانداری کے علاقے میں کومبنگ آپریشن کرکے8 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق، سیکیورٹی فورسز نے پنجاب اور بلوچستان کی بارڈر گیانداری میں آپریشن کیا، آپریشن کے دوران ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی تعداد 8 ہوگئی ، متعدد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

 دہشت گردوں سے بھاری تعداد میں اسلحہ اورگولہ بارود بھی برآمد کرلیا گیا ہے،آپریشن کے دوران ایک سیکیورٹی اہلکارشہید ہوگیا ہے۔