قائداعظم کی برسی،وزیراعلیٰ اورگورنر سندھ کی مزار قائد پر حاضری

اپ ڈیٹ 11 ستمبر 2016 08:02am
مزار قائد پر پھولوں کی چادر اور فاتحہ خوانی کی گئی - فائل فوٹو مزار قائد پر پھولوں کی چادر اور فاتحہ خوانی کی گئی - فائل فوٹو

کراچی:قائد اعظم محمد علی جناح کی برسی کے موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ، گورنر سندھ اور سندھ کابینہ کے وزراء نےمزار قائد پر حاضری دی،پھولوں کی چادر اور فاتحہ خوانی کی گئی۔

بابائے قوم کی یوم وفات پر گورنر اور وزیراعلی سندھ نے کابینہ کے ہمراہ بانی پاکستان کے مزار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی اور پھولوں کی چادر چڑھائی ۔

میڈیا سے بات چیت میں گورنر سندھ عشرت العباد کا کہنا تھا کہ آج کے دن اس عہد کو دہرانا ہے کہ  قائد اعظم محمد علی جناح کے اصولوں پر عمل پیرا ہوکر ملک  کو ترقی یافتہ بنائیں گے

وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ قائد اعظم کے رہنما اصولوں پر وہ گامزن ہیں جلدی اٹھ کر کام کرنا اسی لیئے انہیں پسند ہے۔

گورنر سندھ اور وزیر اعلیٰ سندھ کے ساتھ کراچی کے نو منتخب ڈپٹی میئر ارشد وہرہ نے بھی مزار قائد پر حاضری دی۔