ملک میں انتہاپسندی کی کوئی گنجائش نہیں ، وزیراعظم نوازشریف
فائل فوٹواسلام آباد:وزیراعظم نواشریف کے کہتے ہیں کہ پاکستان تاریخ کے اہم موڑ پرکھڑاہے،ملک میں انتہا پسندی کی کوئی گنجائش نہیں،دہشت گردوں کی کمرتوڑ دی۔
وزیراعظم نوازشریف نے قائد اعظم کےیوم وفات پراپنے پیغام میں کہا ہے کہ قائداعظم نے برصغیر کےمسلمانوں کیلیے آزادی کی تحریک چلائی اوردنیا کی پہلی اسلامی نظریاتی ریاست قائم کی۔
قائداعظم ایک رہنمااورمدبرسیاست دان تھے جنہوں نے ہمیشہ آئین وقانون کا احترام ،اصولوں کی پاسداری کی،قائد نے ہمیشہ اتحاد تنظیم اوریقین کا درس دیا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ قائداعظم کےنظریےکےتحت ملک میں انتہاپسندی کی کوئی جگہ نہیں، موجودہ حکومت ملک کوقائد کا پاکستان بنانے کیلئے پرعزم ہے،امن وامان کی صورتحال میں بہتری آئی ہے،قائد اعظم کے ویژن پرعمل کرتے ہوئے ہم نے کئی سنگ میل عبورکئے۔
حکومت لوڈشیڈنگ کے خاتمہ کیلئے دن رات کوشاں ہے،قائداعظم کے فرمودات پرعمل کرکے چیلنجزپر قابو پالیں گے،سی پیک منصوبے سے خطے میں معاشی انقلاب آئے گا،قائد کو خراج عقیدت پیش کرنے بہترین طریقہ ان کے فرمودات پرعمل ہے۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔