پشاور سے چترال جانے والی وین حادثے کا شکار،3افراد جاں بحق

اپ ڈیٹ 11 ستمبر 2016 10:14am
فائل فوٹو فائل فوٹو

پشاور:پشاور سے چترال جانے والی وین لواری ٹاپ پرحادثے کا شکار ہوگئی ، 3 افراد جاں بحق اور 13 زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق ،زخمیوں کو  قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ لاشوں کو شناخت کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا گیا ۔

پولیس کے مطابق ،وین میں 18مسافر سوار تھے جو کہ پشاور سے چترال جارہے تھے۔