ڈاکٹر ادیب الحسن رضوی 78برس کے ہو گئے
فائل فوٹوکراچی:انسانی خدمت گزار ڈاکٹر ادیب الحسن رضوی آج78ویں سالگرہ منا رہے ہیں، وہ گردے کی بیماریوں میں مبتلا لاکھوں مریضوں کے مسیحا ہیں،ان سے پیار کرنے والے انہیں ایدھی ثانی کہتے ہیں۔
ڈاکٹر ادیب نے انیس سو اڑتیس میں کراچی میں جنم لیا،انسانیت کی خدمت ان کی جینز میں شامل ہے۔ان کے اردگرد بھی اسی سوچ کے لوگ موجود تھے۔وہ طالب علمی کے زمانے میں ایسے حلقہ احباب سے وابستہ رہے جہاں انہیں انسانیت سے محبت کا درس دیا گیا۔
ڈاکٹر ادیب نے اس زمانے میں گردوں کے علاج کیلئے خدمات سرانجام دینے کا آغاز کیا۔جب اس مرض کا علاج کرنے والا کوئی نہیں تھا۔
انہوں نے1971 میں آٹھ بستروں کے ساتھ ایس آئی یوٹی کا آغاز کیا۔اب کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں آٹھ کڈنی سینٹرز کام کررہے ہیں۔
ڈاکٹر رضوی رنگ، نسل، فرقے اور مذہب کی تفریق کے بغیر انسانوں کی خدمت کرتے ہیں، انہیں کئی ایوارڈ سے نوازا گیا، وہ آج اپنی سالگرہ کی خوشیاں بانٹ رہے ہیں۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔