صوابی:مکان میں شارٹ سرکٹ سے آتشزدگی، 2بچے جھلس کرجاں بحق
فائل فوٹوصوابی:صوابی رائٹ بینک کالونی تربیلا میں مکان میں شارٹ سرکٹ کے باعث آتشزدگی سے 2 بچے جھلس کرجاں بحق اور ماں زخمی ہوگئی۔
ریسکیوذرائع کے مطابق ،صوابی رائٹ بینک کالونی تربیلا میں مکان میں آگ لگنے کے باعث 2 بچے جاں بحق جبکہ ماں شدید زخمی ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق ،آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی،فائربریگیڈ نے جائے وقوع پرپہنچ کرآگ پرقابو پالیا تاہم آتشزدگی کے باعث مکان میں لاکھوں روپے کا سامان جل کرخاکسترہوگیا،زخمی خاتون کو فوری طبی امداد کیلئے تربیلا اسپتال منتقل کردیاگیا۔
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔