حکومت نے سرکاری حج کے لئے ریکارڈ سہولتیں فراہم کی ہیں،پرویز رشید
فائل فوٹولاہور:وفاقی وزیراطلاعات و نشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ اس بار حکومت نے سرکاری حج کےلئے ریکارڈ سہولتیں فراہم کی ہیں ،وزیراعظم نے حج اخراجات میں بھی کمی کی ہے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز رشید کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر اس بار عازمین حج کو بہتریں سہولتیں دی گئیں،اب لوگ سرکاری حج کو ترجیح دیں گے۔
وفاقی وزیراطلاعات نے عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ حکومت نے تو انہیں نہیں روکا لیکن عید سے پہلے رائیونڈ جانے کا وعدہ پورا نہیں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ حج پر بھی نہیں گئے،لگتا ہے کہ کسی سے ڈیل ہوگئی ہے۔
وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ عمران خان کے رائیونڈ احتجاج میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی لیکن ان کے سیاسی کزن نے رائیونڈ جانے سے معذرت کرلی ہے۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔