ہالی وڈ اداکار پال واکر کی تینتالیسویں سالگرہ
File Photoنیویارک :ہالی وڈ کے آنجہانی اداکار پال واکر کی تینتالیسویں سالگرہ آج منائی جارہی ہے، فاسٹ اینڈ فیورس سے شہرت حاصل کرنے والے پال واکر دو ہزار تیرہ میں ٹریفک حادثے کا شکار ہوگئے تھے۔
ہالی وڈ کےآنجہانی اداکار پال واکر نے اپنے کریئر کا آغاز دو سال کی عمر سےکیا جب انہوں نے ڈائپر کے معروف برینڈ کے اشتہارمیں کام کیا ۔پال واکر نے دو ہزار ایک کی ہالی وڈ فلم فاسٹ اینڈ فیورس سے عالمی شہرت حاصل کی۔ جس کے بعد پال واکر نے فلم سیریز کی سات میں سے چھ حصوں میں مرکزی کردار ادا کیا۔
پال واکر کی معروف فلموں میں ایٹ بیلو ،ٹائم لائن ،ان ٹو دا بلیو ،جوائے رائڈ اور رننگ اسکیرڈ شامل ہے۔پال واکر تیس نومبر دو ہزار تیرہ کو امریکی ریاست کیلی فورنیا میں کارحادثے میں ہلاک ہوگئے تھے ۔
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔