سندھ: عیدالاضحی کیلئے سیکیورٹی پلان ترتیب

شائع 12 ستمبر 2016 03:09pm
File Photo File Photo

کراچی :کراچی سمیت سندھ بھرمیں عید الاضحیٰ کی سیکیورٹی سے متعلق پولیس نے سیکیورٹی پلان ترتیب دے دیا، صوبے بھر کی مساجد امام بارگاہوں اورعیدگاہوں کی سیکیورٹی کے لئےاٹھائیس ہزارچار سوسے زائد اہلکار سیکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے۔

عید الاضحیٰ پر پولیس نے کراچی سمیت سندھ بھرکیلئے سیکیورٹی پلان مرتب کر لیا۔ ترجمان سندھ پولیس کے مطابق عیدالاضحیٰ کنٹی جینسی پلان کے تحت سندھ بھرمیں اٹھائیس ہزار چار سوسے زائد اہلکار سیکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے ۔

 پولیس نے مساجد،امام بارگاہوں اورعید گاہوں کی سیکیورٹی کیلئے فول پروف انتظامات کئے ہیں۔مساجد، امام بارگاہوں، عید گاہوں اور اہم مقامات پرسولہ ہزار سے زائد اہلکارتعینات کئے گئے ہیں۔ شہر میں چارسواٹھارہ پولیس موبائل اوردوسوسے زائدموٹرسائیکل پرپیٹرولنگ، اسنیپ چیکنگ کی ذمہ داریاں  بھی انجام دیں گے۔

آئی جی سندھ کوسیکیورٹی پلان سے متعلق پیش کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دفعہ ایک سوچوالیس کے تحت لگائی گئی پابندیوں پر سختی سے عملدرآمد کرا یا جائے گا جبکہ اسپیشل برانچ، سی ٹی ڈی اور دیگر شعبہ جات سے وابستہ اہلکاروں کو حساس مقامات پہ سادہ لباس میں تعینات کیا جا ئے گا۔