پاکستان کی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی شدید مذمت

شائع 13 ستمبر 2016 12:39pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

اسلام آباد:پاکستان کی  مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم کی شدیدمذمت۔ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ نہتے کشمیریوں کا قتل عام فوری بند کیا جائے۔

ترجمان دفترخارجہ نے اپنے ایک بیان میں مقبوضہ کشمیرمیں بے گناہ کشمیریوں کی ہلاکتوں میں اضافے پرتشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ نہتے کشمیریوں کا قتل عام فوری روکا جائے،جبکہ اقوام متحدہ کےنمائندے نے بھی بھارتی مظالم کی تصدیق کی۔پاکستان مقبوضہ کشمیرمیں یواین مشن کیساتھ کام کرنے پررضامند ہے۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ یواین مشن کے ساتھ کام کرنے پررضامندی کیلئے بھارت کے جواب کا انتظار ہے۔