پنجاب :عید الاضحیٰ کے دوسرے روز بھی سنت ابراہمی کی ادائیگی جاری

اپ ڈیٹ 14 ستمبر 2016 07:55am
فائل فوٹو فائل فوٹو

لاہور:سنت ابراہیمی کی ادائیگی کے لیے عید کے دوسرے روز بھی پنجاب بھر میں انفرادی و اجتماعی قربانیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے آلائشیں بروقت اٹھانے کے انتظامات پر شہری مطمئن دکھائی دے رہے ہیں۔

لاہور سمیت پنجاب بھر میں عید الاضحیٰ کے دوسرے روز بھی سنت ابراہمی کی ادائیگی جاری ہے۔ انفرادی قربانی کے ساتھ ساتھ مختلف تنظیموں اور مدارس کی جانب سے اجتماعی قربانی کی جارہی ہے۔

جانوروں کی آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کیلئے انتظامیہ کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات پر شہری کہتے ہیں کہ گذشتہ سال کی نسبت اس سال زیادہ بہتر انتظامات کئے گئے ہیں۔

عید کے پہلے روز کی نسبت قصائیوں کی جانب سے بھی اجرت میں کمی کردی گئی ہے۔ پہلے روز قربانی نہ کرنے والے افراد سنت ابراہیمی ادا کررہے ہیں جو شام ڈھلنے تک جاری رہے گی۔