سانحہ ماڈل ٹاون کا معاملہ یوریی یونین میں اٹھانے کا اعلان
File Photoاسلام آباد:پاکستان عوامی تحریک نے سانحہ ماڈل ٹاون کا معاملہ یورپی یونین میں اٹھانے کا فیصلہ کرلیا۔ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ علامہ ڈاکٹر طاہر القادری آج لندن روانہ ہوں گے۔
آج نیوز کے مطابق عوامی تحریک نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کا واقعہ یورپی یونین میں اٹھانے کا فیصلہ کرلیا ہے اور اس حوالے سے اہم شواہد اور دستاویزات یورپی یونین کو دیئے جائیں گے۔
ڈاکٹر طاہر القادری نے کل لندن میں وکلاء ٹیم کا اجلاس بلا لیا۔بعدازاں طاہر القادری رواں ماہ کے اخری ہفتے پاکستان واپس آجائیں گے۔
مقبول ترین














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔