قربانی کا گوشت زیادہ دن استعمال کرنے سے گریزکریں
فائل فوٹوعیدالضحیٰ پر تقریباً ہر گھر میں قربانی ہوتی ہے، جس کے باعث لوگوں کے گھروں میں بڑی تعداد میں گوشت جمع ہوجاتا ہے۔ چونکہ قربانی ہر گھر میں ہوتی ہے اور پھر رشتہ دار اور دوست احباب بھی گوشت دے جاتے ہیں تو اس طرح گوشت کا بہت سارا ذخیرہ جمع ہوجاتا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ قربانی کا گوشت جہاں صحت کیلئے اچھا ہوتا ہے، وہیں اس کے زیادہ استعمال سے صحت کو کئی خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔
ماہرین کے مطابق قربانی کا گوشت زیادہ دن تک استعمال نہیں کرنا چاہیئے ۔ گوشت زیادہ دن تک ذخیرہ کرنے سے اس میں موجود تمام غذائیت کم ہونے لگتی ہے۔
گوشت زیادہ دن تک فریزر میں رکھے رہنے سے آپ کو پیٹ کی کئی بیماریاں لاحق ہوسکتی ہیں ۔ اس کے علاوہ گوشت کا زیادہ استعمال آپ کو کئی مہلک بیماریوں میں مبتلا کرسکتاہے۔
ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ قربانی کے گوشت کو فوری طور پر استعمال نہیں کیا جائے ، قربانی کے جانور کو ذبح کرنے کے بعد تین یا چار گھنٹے تک الٹا لٹکا رہنے دیا جائے تاکہ اس میں موجود تمام خون بہہ جائے۔ اس عمل سے گوشت اچھا بنے گا اور اس کا ذائقہ بہتر ہوجائے گا۔
اس کے علاوہ گوشت بناتے ہوئے اس میں مصالحے بھی کم مقدار میں شامل کیے جائیں تو زیادہ بہتر ہے۔
اگر آپ گوشت کو کافی عرصے تک فریزر میں محفوظ رکھنا چاہتے ہیں تو ایک کپڑے کو سرکے میں بھگو دیں اور پھر اس کپڑے میں گوشت کو لپیٹ کر رکھ دیں ،اس عمل سے آپ کا گوشت بالکل محفوظ رہے گا۔
اگر آپ گوشت کو کئی مہینوں تک محفوظ رکھنا چاہتے ہیں تو ایک پتیلی میں نمک ڈال کر گوشت کو اُبال لیں جب پانی خشک ہوجائے تو ایک مرتبان میں تیل ڈال کر اس میں ابلا ہوا گوشت ڈال دیں اور مرتبان کا ڈھکن اچھی طرح بند کردیں۔ اس عمل سے آپ کا گوشت مہینوں تک محفوظ رہے گا۔
نوٹ: یہ مضمون محض عام معلومات کےلیے ہے۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔