سی پیک منصوبہ پاکستان کوترقی کی نئی راہوں پرگامزن کرے گا،مراد علی شاہ

اپ ڈیٹ 15 ستمبر 2016 08:43am
منصوبہ انتہائی اہم ہے، اس کی سیکیورٹی پر خصوصی توجہ مرکوز ہے،مراد علی شاہ - فائل فوٹو منصوبہ انتہائی اہم ہے، اس کی سیکیورٹی پر خصوصی توجہ مرکوز ہے،مراد علی شاہ - فائل فوٹو

کراچی:وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ سی پیک منصوبہ پاکستان کو ترقی کی نئی راہوں پرگامزن کرے گا۔ منصوبہ انتہائی اہم ہے، اس کی سیکیورٹی پر خصوصی توجہ مرکوز ہے۔

سی پیک منصوبے کی سیکیورٹی کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا۔ جس کی صدارت کرتے ہوئے سندھ کے وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ منصوبے کی سیکیورٹی کے لیے تمام ممکنہ اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔

https://youtu.be/nA3ngfNLoDc

 وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ حکومت سندھ سی پیک کی سیکیورٹی کے حوالے سے ایس او پی جاری کر چکی ہے جس پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ۔

انہوں نے واضع کیا کہ وفاقی حکومت نے منصوبے کی حفاظت کے لیے اسپیشل سیکیورٹی ڈویژن قائم کیا ہے۔ ایس ایس ڈی 6 ونگز پر مشتمل ہے، جس میں سول اور آرمڈ فورسز کے 4 ہزار 502 افسران اور جوان شامل ہیں، اسکے علاوہ فورس میں نو انفنٹری بٹالین شامل ہوں گی۔

 انہوں نے ایئرپورٹ پر اترنے والے ہر چینی شہری کا مکمل ڈیٹا رکھنے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں آئی جی پولیس اے ڈی خواجہ، مشیر قانون سندھ مرتضی وہاب اور پروسیکیوٹر جنرل سمیت دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔