ملک سے لوڈشیڈنگ ختم کرنےکاعزم کر رکھا ہے ،نواز شریف

اپ ڈیٹ 15 ستمبر 2016 11:01am
فائل فوٹو فائل فوٹو

اسلام آباد:وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ ملک سے لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا عزم کررکھا ہے،پن بجلی منصوبے مقررہ مدت میں مکمل کیے جائیں گے۔

وزیراعظم نوازشریف سے چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل مزمل حسین ریٹائرڈ نے ملاقات کی ، چیئرمین واپڈا نے وزیراعظم کوپن بجلی کے جاری منصوبوں پربریفنگ دی  چیئرمین نے کہاکہ پن بجلی منصوبے مقررہ مدت میں مکمل ہوجائیں گے ۔

وزیراعظم نوازشریف نے کہاکہ حکومت نے ملک سے لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا عزم کررکھا ہے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ اورسستی بجلی فراہم کرنا ہمارا عزم ہے ،سستی بجلی کی فراہمی سے صارفین کو ریلیف ملے گا اورملکی پانی کی ضروریات پوری کرنے میں بھی مدد ملے گی ۔

 وزیراعظم نے چیئرمین واپڈا کو ملک سے بحران سے خاتمے کیلئے مزید موثر کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ  واپڈا ملک میں آبی ذخائرکی تعمیر کا کام تیزکرے آبی ذخائر بنانے سے سیلاب جیسی آفات سے بچنے میں مدد ملے گی اس کے ساتھ ساتھ واپڈا پن بجلی کے نئے منصوبے بھی تلاش کرے۔