Aaj News

منگل, مئ 21, 2024  
12 Dhul-Qadah 1445  

ان 6 باتوں کو ذہن میں رکھتے ہوئے گوشت کھائیں

شائع 15 ستمبر 2016 10:06am
فائل فوٹو فائل فوٹو

قربانی کا گوشت کچھ لوگوں کے گھروں میں کئی مہینوں تک استعمال ہوتا ہے۔ البتہ ہر گھر میں ہی قربانی کا گوشت روازنہ کے حساب سے بنتا ہے۔

 قربانی کے گوشت کو اگر صحیح طریقے سے استعمال کیا جائے تو اس کا کوئی نقصان نہیں ہوتا لیکن اگر گوشت صحیح طریقے سے صاف اور محفوظ نہیں کیا جائے تو اس سے کئی پیٹ کی بیماریاں لاحق ہوسکتی ہیں۔

قربانی کا گوشت استعمال کرتے ہوئے اگر آپ درج ذیل بیان کی گئی 6 باتوں کو ذہن میں رکھیں تو آپ کئی طرح کی بیماریوں سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔

٭ کم گوشت کھائیں

Image result for bbq platter images

کوشش کریں کہ گوشت کا استعمال کم سے کم کیا جائے کیونکہ گوشت 72 گھنٹوں بعد ہضم ہوتا ہے، اگر آپ 72 گھنٹوں کے دوران صرف گوشت کا ہی استعمال کریں گے تو اس سے آپ کا نظام ہاضمہ شدید متاثر ہوگا۔

٭ چہل قدمی ضرور کریں

Image result for walk images

چہل قدمی آپ کے صحت کیلئے بے حد فائدہ مند ہے۔ اگر آپ چہل قدمی نہیں کرتے ہیں تو عید الاضحیٰ کے دوران چہل قدمی کو اپنا معمول بنالیں کیونکہ اس سے آپ کا نظام ہاضمہ بہتر ہوگا اور آپ کا معدہ بھی ٹھیک کام کرے گا۔ صبح کے وقت یا پھر رات کو کھانے کے بعد چہل قدمی ضرور کریں۔

٭ پھل اور سبزیاں بھی کھائیں

Image result for fruits and vegetables images

اپنے کھانوں میں صرف گوشت ہی شامل نہیں کریں بلکہ پھل اور سبزیوں کو بھی اپنےروٹین میں شامل کریں۔اس سے آپ کی صحت اچھی اور توانا رہے گی۔

٭ کولڈ ڈرنکس بالکل نہیں پئیں

Image result for soda images

اکثر لوگ عیدالاضحیٰ کے موقع پر ہر قسم کے کھانے پینے کا استعمال کرنے لگتے ہیں بغیر یہ سوچے سمجھے کہ اس سے ہماری صحت پر کیا اثرات مرتب ہونگے۔ کوشش کریں کہ گوشت کے ساتھ کولڈ ڈرنکس کا استعمال کم کیا جائے یا پھربالکل نہیں کیا جائے۔

٭ گرین ٹی پئیں

Image result for person drinking green tea images

اپنی روزمرہ کی غذاؤں میں گرین ٹی کا استعمال ضرور کریں۔ کوشش کریں کہ 2 وقت گرین ٹی پئیں، اگر دو ٹائم نہیں تو ایک ٹائم گرین ٹی ضرور پئیں، اس سے آپ کے معدے کو تقویت ملے گی۔

٭ مرچیں کم کھائیں

Image result for spicy food images

جب بھی کھانا بنائیں تو اس میں مرچوں کا استعمال کم سے کم کریں۔ کوشش کریں کہ ہلکے مصالحوں کا سالن تیار کیا جائے۔

نوٹ: یہ مضمون محض عام معلومات کےلیے ہے، اس پر عمل کرنے سے قبل اپنے معالج سے ضرور مشورہ کرلیں۔