بگ باس کی تاریخ میں پہلی بار سلمان نے دی شرکاء کو سخت وارننگ
ممبئی:بھارتی ٹی وی چینل کا مقبول ترین متنازعہ رئیلٹی شو 'بگ باس سیزن10' کے چرچے تو اسی وقت سے شروع ہوگئے تھے جب سیزن 9 کااختتام ہوا تھا۔
تاہم جب سے اس کے نئے سیزن کی تاریخ کا اعلان ہوا ہے آئے روز شو کے حوالے سے کوئی نہ کوئی نئی خبر سننے کو مل رہی ہے۔
انڈین ایکسپریس کے مطابق شو کے اب تک 3 پروموز ریلیز ہو چکےہیں، سلمان خان لگاتار 7 سیزن سے شو کی میزبانی کررہے ہیں،اس سیزن کے میزبان بھی دبنگ خان ہی ہوں گے۔
بگ باس کے ہر سیزن میں اس میں شریک لوگ اپنے چہروں پر نقاب چڑھا کر( جو وہ نہیں ہوتے وہ بن کر )آتے ہیں،لہٰذا سلمان خان نے تمام شرکاء کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس بار شو کا فارمیٹ بالکل الگ ہے،تمام لوگوں کو ایمانداری کے ساتھ کھیلنا ہوگا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اس بار بگ باس میں عام لوگوں کو شامل کیا جارہاہے،لہٰذا یہاں کوئی منصوبہ کامیاب نہیں ہوگا،شو میں شریک تمام اداکار وں کے اوپر کیمرے کی آنکھ ہر وقت نظر رکھے گی ،اسلئے بہتر ہوگا کہ جو آپ ہیں وہی رہیں صرف یہ ہی منصوبہ شو میں جیت کو یقینی بنا سکتا ہے۔
واضح رہے کہ بگ باس شروع ہونے سے قبل اس کے بارے میں چینل انتظامیہ یا میزبان(سلمان خان) کسی قسم کی کوئی بات منظر عام پر نہیں لاتے لیکن یہ پہلی بار ہے کہ سلمان خان نے شو شروع ہونے سے قبل تمام شرکاء کو سخت وارننگ جا ری کی ہے۔
خیال رہے کہ بگ باس سیزن 10 کا آغاز رواں سال اکتوبر میں ہوگا۔
بشکریہ:انڈین ایکسپریس
یہ بھی پڑھیئے:بگ باس سیزن10 انتظامیہ کی مرحوم اداکارہ پرتیوشا کے ساتھ ناانصافی

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔